واشنگٹن:امریکی محکمہ انصاف کے تفتیش کاروں کی صدربائیڈن کے گھرکی تیرہ گھنٹے تلاشی، مزید چھ کلاسیفائیڈ دستاویزات برآمد کرلیں۔امریکی صدرکی رہائش گاہ پرتلاشی کے دوران انکے ذاتی نوٹس بھی تحویل میں لیے گئے۔ برآمد شدہ دستاویزات کا تعلق بائیڈن کی سینیٹرشپ کے دور سے ہے۔ دیگربہت سی دستاویزات کا تعلق اوباما انتظامیہ کے دور سے ہے جب بائیڈن نائب صدر تھے، دوران تلاشی صدربائیڈن اور اہلیہ رہائش گاہ پرموجود نہیں تھے۔ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ صدرجو بائیڈن کلاسیفائیڈ آفیشل ڈاکومنٹس ذاتی تحویل میں رکھنے کے مجاز نہیں، یہ نیشنل آرکائیوزکا حصہ بنائی جائیں گی۔صدارتی ریکارڈ ایکٹ کے تحت وائٹ ہاؤس حکام کے دستاویزات نیشنل آرکائیوکے سوا کہیں نہیں رکھے جاسکتے۔