مظفرآباد(ویب ڈیسک)آزاد جموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020 کی دفعہ 78 کی ذیلی دفعہ 4 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بذیل اراکین قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر کی اسمبلی رکنیت بوجہ گوشوارہ اثاثہ جاتی نہ جمع کروانے کی پاداش میں معطل کردی ہے ۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق رکنیت معطل ہونے والوں میں وزیرہائیر ایجوکیشن ظفراقبال ملک، وزیرصحت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی، وزیرزراعت سردار میر اکبر خان ، پیپلزپارٹی رہنما میاں عبدالوحید، سردار محمد جاوید ایوب۔ چوہدری اکمل سرگلہ وزیرجنگلات، محمد اکبر چوہدری ، راجہ محمد صدیق ، عامر عبدالغفار لون ، غلام محی الدین دیوان، محمد عاصم شریف کے نام شامل ، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین اسمبلی تا وقت اپنے گوشوارےاثاثہ جات الیکشن کمیشن کے پاس جمع نہیں کرواتے اسمبلی رکنیت معطل رہےگی.
Check Also
آزاد کشمیر مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج نے پر تشدد رخ اختیار کر لیا، اسلام گڑھ پولیس آفیسر گولی لگنے سے جاں بحق
آزاد کشمیر میں بھاری بلوں کے خلاف مظاہروں میں گولیاں چل گئی ، فائرنگ سے …