Breaking News
Home / پاکستان / صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری یا مائنس ون فارمولے پر سخت عوامی رد عمل سامنے آئے گا

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری یا مائنس ون فارمولے پر سخت عوامی رد عمل سامنے آئے گا

لاہور: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری یا مائنس ون فارمولے پر سخت عوامی رد عمل سامنے آئے گا۔ صدر مملکت عارف علوی نے سینئر صحافیوں سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کئی مرتبہ اپوزیشن سے مذاکرات کی دعوت دی ہے لیکن حکومت نے مذاکرات کی دعوت کا کوئی جواب نہیں دیا۔ مذاکرات کے حوالے سے حکومت کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عمران خان کو خدشہ ہے حکومت انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر شرمندگی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مائنس عمران خان فارمولا کامیاب نہیں ہو سکتا اور عمران کی گرفتاری یا مائنس ون فارمولے پر سخت عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔ وزیر اعظم کو اعتماد کے ووٹ سے متعلق صدر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم کو اعتماد کے ووٹ کی فی الوقت ضرورت نہیں ان کے نمبرز پورے ہیں۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے