کراچی: ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث پاکستانی روپے کی قدر مزید کم ہو گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید 25 روپے مہنگا ہو گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 25 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور امریکی کرنسی 255 روپے 43 پیسے پر پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز ڈالر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ہدایت پر حکومت نے ڈالر کی کیپنگ کیا ختم کی ڈالر کو تو جیسے پر لگ گئے۔ حکومت اعلان کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت تیزی سے اوپر جاتی نظر آئی۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 12 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔