ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد آج پھر بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 7000 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 2 ہزار 500 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 6000 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 73 ہزار 610 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا دام 6 ڈالر کم ہوکر 1936 ڈالر فی اونس ہے۔