Breaking News
Home / کشمیر / کشمیری اپنی جدوجہد کو حصول آزادی تک جاری رکھیں گے، بیرسٹر سلطان محمود چودھری

کشمیری اپنی جدوجہد کو حصول آزادی تک جاری رکھیں گے، بیرسٹر سلطان محمود چودھری

صدرآزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر اس عزم کے ساتھ منارہے ہیں کہ کشمیری اپنی جدوجہد کو حصول آزادی تک جاری رکھیں گے۔5اگست 2019کوبھارت نے آرٹیکل 370اور35اے کو غیر قانونی طریقے سے منسوخ کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی جس کے بعد وادی کشمیرمیں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذہے۔ بھارتی حکومت نے شہریوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ لیکن بھارت کے ان تمام غیر قانونی اقدامات اور ظلم و جبر سے کشمیری نہ پہلے جھکے ہیں اور نہ اب دنیا کی کوئی طاقت اُن کے جذبے کو زیر کر سکتی ہے اور نہ ہی بھارتی فوج ظلم وبربریت سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کر سکتی ہے۔کشمیری قوم حصول آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے موقع پر لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارتی افواج نے جبروتشدد کا ایسا کوئی ہتھکنڈا نہیں چھوڑا جو مظلوم کشمیری عوام پر نہ آزمایا ہو لیکن کشمیری عوام جرات وپامردگی اور حوصلے کے ساتھ اپنے موقف پرقائم ہیں اور کشمیریوں نے اپنے نصب العین کو نہیں چھوڑا اور کسی بھی صورت اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن آزا د کشمیر،پاکستان او ردنیا بھر میں مقیم کشمیری دنیا پر یہ واضح کردیں گے کہ بھارت کشمیریوں کے بنیادی حق،حق خودارادیت کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیریوں کو اُن کا بنیادی حق خودارادیت دے۔آج تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال میں کشمیر مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

 

Check Also

ڈیلاس پیس اینڈ جسٹس سینٹر کا کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ

ڈیلاس پیس اینڈ جسٹس سینٹر نے کشمیری رہنما یاسین ملک کی فوری رہائی پر زور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے