Breaking News
Home / پاکستان / حکومت نے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگا کر دیا ۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگا کر دیا ۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔ حکومت نے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگا کر دیا ۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا ہو کر 262 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔ مٹی کا تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 18 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ مٹی کا تیل 189روپے83پیسے کا ہو گیا جب کہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل187 روپے کا ہو گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی قیمتوں کااطلاق فوری ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کی خبریں سامنے آئیں اور عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 11 فیصد تک کا اضافہ ہوا، ہمیں ان سب چیزوں کو سامنے رکھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اوگرا کی جانب سے تجویز پیش کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کو ختم کرنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔ پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر تک اضافے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، پچھلے 4 ماہ میں ایک بار بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کو نہیں بڑھایا گیا بلکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی گئیں۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے