Breaking News
Home / پاکستان / ایل پی جی بلیک میں فروخت کرنے والوں نے صرف ایک ماہ کے دوران 65 سے 70 ارب روپے سے زائد کمائے ہیں

ایل پی جی بلیک میں فروخت کرنے والوں نے صرف ایک ماہ کے دوران 65 سے 70 ارب روپے سے زائد کمائے ہیں

لاہور: چئیر مین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے الزام عائد کیا ہے کہ ایل پی جی بلیک میں فروخت کرنے والوں نے صرف ایک ماہ کے دوران 65 سے 70 ارب روپے سے زائد کمائے ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی کی بلیک میں فروخت کا وزیراعظم میاں شہباز شریف نے نوٹس لیا ہے اور پیٹرولیم ڈویژن سے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عرفان کھو کھر نے کہا کہ پیٹرولیم ڈویژن آئندہ تین دن میں مکمل جانچ پڑتال کے بعد رپورٹ وزیراعظم کو بھجوائے گا، ہم نے ہڑتال مؤخر کی ہے مگر احتجاج جاری رہے گا۔ چئیر مین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے خبردار کرتے ہوئے واضح کیا کہ مسئلہ حل نہ ہوا تو پھر ملک بھر میں ایل پی جی مکمل طور پر بند کردیں گے۔عرفان کھو کھر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایل پی جی کی فی کلو قیمت 204 روپے ہے جب کہ فروخت 300 روپے میں ہو رہی ہے، ایل پی جی بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہونا چاہیے۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے