پشاور: پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے سے شہادتوں کی تعداد 32 جبکہ زخمیوں کی تعداد 150 ہو گئی ہے۔ جس کی تصدیق ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے کی گئی ہے۔ ترجمان لیڈی ریڈںگ اسپتال کے مطابق متعدد زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے مسجد کی چھت گر گئی جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ شہید ہوگیا ہے۔ افسوسناک واقعے کے وقت مسجد میں نمازی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ جبکہ پولیس لائنز میں ایک ہزار سے زائد نفری موجود تھی۔ پولیس لائنز میں سی ٹی ڈی اورایف آر پی پولیس ہیڈکواٹرہیں۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا جارہا ہے۔ اور شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کے لیے خون کی اشد ضرورت ہے، جس کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی جانب سے اپیل کی جا رہی ہے۔ پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد اسلام آباد میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، آئی جی اسلام آباد کی جانب سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ بڑھا دی گئی ہے، سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، اسلام آ باد میں ناکوں اورعمارتوں پرسنائپرزتعینات ہیں۔
Check Also
پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس
ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …