Breaking News
Home / پاکستان / ہمارے مخالفین سمجھتے تھے کہ ن لیگ دب گئی ہے لیکن مسلم لیگ ن نہ تو کبھی کمزور ہوئی اور نہ ہی دبی ہے، اب ن لیگ کی باری ہے، مریم نواز

ہمارے مخالفین سمجھتے تھے کہ ن لیگ دب گئی ہے لیکن مسلم لیگ ن نہ تو کبھی کمزور ہوئی اور نہ ہی دبی ہے، اب ن لیگ کی باری ہے، مریم نواز

ہمارے مخالفین سمجھتے تھے کہ ن لیگ دب گئی ہے لیکن مسلم لیگ ن نہ تو کبھی کمزور ہوئی اور نہ ہی دبی ہے، اب ن لیگ کی باری ہے۔ بہاولپور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین نے جتنا زور لگانا تھا، لگا لیا، اب ن لیگ کی باری ہے۔انہوں نے لندن سے وطن واپسی پر بہاولپور میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تمام ورکرز کو ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کا سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کے شیروں کو سلام کرتی ہوں۔ کنونش میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ہمارے مخالفین سمجھتے تھے کہ ن لیگ دب گئی ہے لیکن مسلم لیگ ن نہ تو کبھی کمزور ہوئی اور نہ ہی دبی ہے، اب ن لیگ کی باری ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہا کہ تنظیم کا آغاز بہاولپور سے ہو گا۔ ن لیگ کی بحیثیت چیف آرگنائزر اپنے پہلے عوامی خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے نوجوانوں کے ونگ کو اور مضبوط کریں گے، برے وقت میں جس طرح عوام نے نواز شریف کا ساتھ دیا اس پر میں سلام پیش کرتی ہوں، چار سال میں پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا، انہوں نے 12 سال اقتدار میں رہنے کا پلان بنایا ہوا تھا، عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا تھا۔ انہوں نے پشاور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اطہار کیا، شہدا کی ارواح کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار افسوس و ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔ انہوں ںے کہا کہ وہ پشاور بھی جائیں گی۔

 

ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ ملک میں ہونے والی مہنگائی کا احساس ہے لیکن نوازشریف اور شہبازشریف نے ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا ہے، پانچ کا ٹولہ مل کر ملک کو لوٹ رہا تھا، اگر پانچ کا ٹولہ بیٹھا رہتا تو سوچیں ملک کا کیا حال ہوتا؟ میرے عہدوں کی بات ہوتی ہے تو میں عہدوں کی محتاج نہیں، لوگ اسے مورثیت نہیں جمہوریت کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ن لیگ آئی ایم ایف پروگرام میں گئی تو پیٹرول مہنگا نہیں کیا تھا،

 

نواز شریف کے دور میں روٹی دو روپے اورچینی 50 روپے کلو میں بکتی تھی، ن لیگ کی حکومت نے آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیا تو پھر وہ کون تھا جو آئی ایم ایف کا پروگرام واپس لایا ؟ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور اس کی بیساکھیاں سب اپنے انجام کو پہنچ گئیں، نوازشریف سے کرسی نہیں بلکہ غریب عوام سے سستی روٹی چھینی گئی، نوازشریف دور کے 9 سال نکال دیں تو باقی کھنڈرات بچتے ہیں۔ ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ حکومت پر کڑی نکتہ چینی کی اور کہا کہ جب چار سال وزیراعظم رہا تو سیکیورٹی پر پارلیمان کی 8 میٹنگز ہوئیں لیکن کسی ایک میں بھی نہیں گیا۔

 

مریم نواز نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں حکومت تمہاری اور الزام شہبازشریف پر؟ آج بھی جب فرانزک لیب کی ضرورت پڑتی ہے تو نوازشریف کی بنائی لیب میں آتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ گیس اور بجلی کے بل بڑھے ہیں،

 

اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کی وجہ سے پیٹرول مہنگا ہوا، گزشتہ حکومت کے آئی ایم ایف معاہدے پر عمل کرنا ہماری مجبوری ہے۔ ن لیگ کے مرکزی رہنما نے اپنے خطاب میں کہا عمران خان اپنی جھوٹی مقبولیت کا دعوی کرتا ہے،عمران خان نے سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، نوازشریف کو نکال کر2018 میں نااہل ٹولے کو اقتدار میں لایا گیا، عمران خان ملک کیلئے ایک فتنہ ہے، عوام کو چاہیے عمران خان کے فتنے کو رد کریں، ووٹ کی طاقت سے اسے شکست دیں گے۔

 

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب ہمارے سینئر رہنماجیلوں میں تھے تو مریم نواز نے پارٹی کو سنبھالا، نوازشریف کو تکلیف دینے کیلئے مریم نوازکو ان کے سامنے گرفتارکیا گیا، پنجاب میں (ن) لیگ اپنی حکومت بنائے گی۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے