Breaking News
Home / عالمی خبریں / بھارت نے 5 سالوں میں 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے

بھارت نے 5 سالوں میں 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے

نئی دہلی: بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا۔ بھارت نے 5 سالوں میں 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جنگی جنون کی انتہا گزشتہ 5 سالوں میں اپنی انتہا پر رہی اور مختلف ممالک سے 24 ارب ڈالر کے ہتھیار خریدے گئے۔ بھارتی ڈپٹی وزیر دفاع اجے بھٹ نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران امریکہ، روس، فرانس، اسرائیل اور اسپین سمیت دیگر ممالک سے تقریباً 24 ارب مالیت کے ہیلی کاپٹرز، ایئرکرافٹ ریڈارز، راکٹس، بندوقیں، میزائل اور رائفلز خریدے گئے۔ انہوں نے کہا کہ لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹرز اور جنگی ساز و سامان کی خریداری کے لیے گزشتہ 5 برسوں سے مختلف ممالک کی مختلف کمپنیوں سے 264 معاہدے کیے گئے تھے۔بھارتی ڈپٹی وزیر کے مطابق بھارتی فوج نے اب زیادہ تر اسلحے کی تیاری کا کام مقامی سطح پر شروع کر دیا ہے اور جس کے تحت 50 سے زائد منصوبوں پر کام جاری ہے۔

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے