Breaking News
Home / پاکستان / میری آنکھیں اور ہاتھ باندھے گئے، مجھے رات بھر سونے نہیں دیا گیا،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید

میری آنکھیں اور ہاتھ باندھے گئے، مجھے رات بھر سونے نہیں دیا گیا،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میری آنکھیں اور ہاتھ باندھے گئے، مجھے رات بھر سونے نہیں دیا گیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے کہا جارہا ہے عمران خان نا اہل ہو جائیں گے، میں نے کہا میں عمران خان کےساتھ چٹان کی طرح کھڑارہوں گا۔ اس سے پہلے شیخ رشید نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ ایک دن میں آٹھ ملین فالوورز کیسے ہوگئے، میں عوام کو کہوں گا کہ میرے ٹویٹر پر دوگنے فالوورز کردیں۔ انہوں نے کہا کہ پوچھتے ہیں کیا عمران خان کے ساتھ الیکشن مہم چلاؤ گے، میں نے کہا ہاں میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔ واضح رہے کہ شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے