Breaking News
Home / کشمیر / جموں وکشمیر لبریشن کمیشن کے زیر اہتمام برہان وانی چوک سے گھڑی پن تک یوم یکجہتی ریلی کا انعقاد

جموں وکشمیر لبریشن کمیشن کے زیر اہتمام برہان وانی چوک سے گھڑی پن تک یوم یکجہتی ریلی کا انعقاد

مظفرآباد)ویب ڈیسک (جموں وکشمیر لبریشن کمیشن کے زیر اہتمام برہان وانی چوک سے گھڑی پن تک یوم یکجہتی ریلی کا انعقاد۔ ریلی میں سینئر وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد، سیاسی و سماجی رہنماؤں،سکولوں کے طلباء و طالبات، سیکرٹریز حکومت اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 10 بجے ایک سائرن بجایا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئرموسٹ وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ 1990سے تسلسل کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ اس دن پاکستانی عوام اور حکومت سمیت تمام جماعتیں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کو ملانے والے انٹری پوانٹ منگلا،کوہالہ،آزادپتن اور برارکوٹ کے مقام پر پاکستان کی قیادت کشمیریوں سے انسانی زنجیر بنا کر یکجہتی کا اظہار کر ہی ہے۔ خواجہ فاروق احمد نے کہاکہ یہ دن منانے کا مقصد عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ دوہرا معیار ترک کرے۔ اگر عالمی دنیا مشرقی تیموراوریوکرین میں قراردادوں پر عملدرآمد کروا سکتی ہے تو کشمیریوں کے ساتھ دوہرا معیار بھی ترک کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد بے مثال جدوجہد ہے۔ ہم کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انشاء اللہ ایک دن ہم سرینگر کے لال چوک میں کھڑے ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی 22کروڑ عوام کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے۔ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہندوستان نے جو وعدہ اقوام متحدہ میں کیا تھا اس پر عملدرآمد کروائے اور کشمیریوں کو ان کا حق حق خود ارادیت دلانے کے لیے کردار ادا کرے۔

 

 

 

Check Also

ڈیلاس پیس اینڈ جسٹس سینٹر کا کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ

ڈیلاس پیس اینڈ جسٹس سینٹر نے کشمیری رہنما یاسین ملک کی فوری رہائی پر زور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے