Breaking News
Home / عالمی خبریں / ایران اپنی زیر زمین ایئر فورس بیس منظر عام پر لے آیا

ایران اپنی زیر زمین ایئر فورس بیس منظر عام پر لے آیا

ایران اپنی زیر زمین ایئر فورس بیس منظر عام پر لے آیا، اس بیس کا نام ’ایگل 44‘ ہے۔ ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق یہ اپنی نوعیت کی پہلی ایئر فورس بیس ہے جہاں کئی لڑاکا طیارے سما سکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایگل 44 بیس لڑاکا اور ڈرون طیارے آپریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ ایران کی اہم ترین ایئر فورس بیسز میں سے ایک ہے جو زیر زمین بنائی گئی ہے، یہاں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے لیس لڑاکا طیارے کھڑے ہوسکتے ہیں۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد بغیری نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیل سمیت کسی بھی دشمن کے حملے کا جواب ہماری کئی ایئر فورس بیسز سے دیا جائے گا جس میں ایگل 44 بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ چند ہفتے قبل امریکا اور اسرائیل نے تینوں مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں ’جونیپر اوک‘ کی تھیں جن میں لڑاکا طیاروں نے ایران کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا اظہار بھی کیا تھا۔

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے