Breaking News
Home / پاکستان / سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا غلط فیصلہ قرار دیا

سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا غلط فیصلہ قرار دیا

سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا غلط فیصلہ قرار دیا ہے۔ ایبٹ آباد میں تقریب سے خطاب میں سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی مہنگائی سے لوگ مر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لاکر غلط فیصلہ کیا گیا، سارا گند اپنے ذمے لے لیا گیا۔ سابق گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ صوبے میں ن لیگ کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے، صوبائی قیادت پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہے، اسے فوراً تبدیل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج حکومت کے وزیر مال بنا رہے ہیں، اپنےدفتروں میں بیٹھنا پسند نہیں کرتے، موجودہ حکومت ناکام ہوچکی مہنگائی سے لوگ مر رہے ہیں۔ سردار مہتاب احمد خان نے یہ بھی کہا کہ ہماری پارٹی اگر ہماری قدر نہیں کرتی تو ہمیں بھی کسی سے کوئی تمغہ نہیں لینا۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے