Breaking News
Home / پاکستان / وفاقی کابینہ نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کی عمارت کے کمرشل استعمال کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کی عمارت کے کمرشل استعمال کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کی عمارت کے کمرشل استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد روز ویلٹ ہوٹل کی عمارت کمرشل استعمال کےلیے تیار کی جائے گی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل ختم کرکے آفس ٹاور، اپارٹمنٹس، رینٹل اور دیگر مقاصد کےلیے استعمال ہوگا۔ اس حوالے سے ذرائع نے کہا کہ کابینہ نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کےلیے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کا عمل شروع کرنے کی بھی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق ریکوڈک کیس کے باعث روز ویلٹ ہوٹل کی لیزنگ کا عمل 2021ء میں روک دیا گیا تھا، لیز کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے جوائنٹ وینچر پارٹنرز کے ذریعے عمارت تیار ہوگی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ایوی ایشن ڈویژن نے نجکاری کمیشن سے جلد فیصلے کا مطالبہ کیا تھا، وفاقی کابینہ نے نجکاری کمیشن سے 3 ماہ کے دوران عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کرلی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے2020ء میں روز ویلٹ ہوٹل کی اونے پونے داموں نجکاری کی انکوائری بھی شروع کی تھی۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے