Breaking News
Home / پاکستان / پی ٹی آئی وزیراعظم کو اعتمادکاووٹ لینے کا کہے گی، فواد چودھری

پی ٹی آئی وزیراعظم کو اعتمادکاووٹ لینے کا کہے گی، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا امکان موجود ہے،موجودہ حکومت کو 172 ارکان کی حمایت حاصل نہیں، پی ٹی آئی وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہے گی۔  انہوں نے کہا کہ لاہورہائی کورٹ نے آج اہم فیصلہ دیا ہے، نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے پراسس شروع کرنا چاہیے،انفرادی طور پر ہمارے ممبران سے رابطےجاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں پر جعلی مقدمات بنانا اچھی روایت نہیں، سیاسی کلچر کو تباہ کیا جا رہا ہے، آئین کےمطابق الیکشن نہ کروانے والوں پر آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے۔فوادچودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے رابطے بحال کرنا چاہتی ہے، صدرمملکت کا اس حوالےسے اہم کردار ہے،اگرعمران خان کو نااہل کیا جاتا ہے تو اس سے ملک کا نقصان ہو گا۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے