Breaking News
Home / پاکستان / خواجہ آصف سے اتفاق نہیں کرتا، ملک دیوالیہ نہیں ہوا، امیر و غریب کا ملک الگ کردیا، مصدق ملک

خواجہ آصف سے اتفاق نہیں کرتا، ملک دیوالیہ نہیں ہوا، امیر و غریب کا ملک الگ کردیا، مصدق ملک

لاہور: وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی بات سے اتفاق نہیں کرتا، ملک دیوالیہ نہیں ہوا، ملک ڈیفالٹ تب ہوتا ہے جب وہ اپنی پیمنٹ نہ کرسکے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر مصدق ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آنے والوں دنوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہوں گی اور مہنگائی میں کمی آئے گی، معاشی بحالی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ فونٹ استعمال کرنے پر مریم نواز کو 7 سال کی قید ہوئی، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نوازشریف کو تا حیات نااہل کردیا گیا، عمران خان چاہتے ہیں انہیں کوئی جیل میں نہ ڈالے، عمران خان کارکنان کو کہتا ہے کہ میرے گھر کے باہر آجاؤ تاکہ کہیں مجھے گرفتار نہ کرلیں۔ وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان خود اپنے گھر میں بیٹھا ہوا ہے اور لوگوں کے بچوں کو جیل بھیجنے کی بات کررہا ہے، عمران خان قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے اورکوئی اسے پوچھنے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیرے جواہرات چوری کرنے والے سے کوئی حساب نہیں لے رہا ہے، آئندہ امیر اورغریب آدمی کے گیس کے بل میں فرق ہوگا، عمران خان کی حکومت نے عارف نقوی کی کمپنیوں کو اربوں کا فائدہ دیا، عمران خان کہتا ہے کہ غریب کے بچوں کو جیلوں میں جھونک دو۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ معاشی حالات کی بہتری موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، ہم نے امیر اور غریب کا ملک الگ کردیا، ایک ارب ڈالر کیلئے ہمیں آئی ایم ایف کی منتیں کرنا پڑتی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ملک دیوالیہ ہو چکا ہے۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے