Breaking News
Home / پاکستان / شاہ محمود قریشی کا کل گرفتاری دینے کا اعلان

شاہ محمود قریشی کا کل گرفتاری دینے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ کل لاہور سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ کل ہی گرفتاری دیں گے۔ کل سے سینکڑوں کارکن گرفتاریاں دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بھی دیکھتے ہیں کہ یہ کتنے لوگوں کو جیلوں میں رکھ سکیں گے ، کل جو لاہور میں ہوا ہے اس سے ان کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ آئین میں لکھا ہوا ہے کہ طاقت کا منبہ عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے ان کے رویے پر استعفیٰ دیا، پاکستان میں اپوزیشن پر مقدمات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا بیان ٹھیک سمت پر پہلا قدم ہے، عمران خان نے الیکشن کی تیاریوں کا اعلان بھی کیا ہے، اگلے ہفتے عمران خان ٹکٹوں کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں الیکشن ہوتے وہاں سے یہ بھاگ جاتے ہیں۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے