Breaking News
Home / پاکستان / جیل بھرو تحریک شروع: شاہ محمود، اسد عمر اور اعظم سواتی سمیت اہم رہنماوں نے گرفتاری دے دی

جیل بھرو تحریک شروع: شاہ محمود، اسد عمر اور اعظم سواتی سمیت اہم رہنماوں نے گرفتاری دے دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جیل بھرو تحریک کا لاہور سے آغاز کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمر سرفراز چیمہ اور اعظم سواتی سمیت اہم رہنماوں نے خود گرفتاری دی ہے۔ تحریک انصاف کے کارکن قیدیوں والی گاڑی کی چھت پر چڑھ گئے۔ دوسری جانب پولیس نے گرفتاریوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو گرفتار نہیں کیا، پی ٹی آئی والے خود گاڑیوں میں بیٹھے ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے گرفتاریاں دینے سے تحریک کا آغازکیا ہے،حکومت کے جانے تک ہماری قربانیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کل پشاور میں بھی جیل بھروتحریک کاآغاز ہوگا،پی ٹی آئی کارکنان ان کا جیل بھرنے کاشوق پوراکریں گے۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے