Breaking News
Home / عالمی خبریں / امارات اور "اسرائیل”کے اشتراک بغیرکپتان جنگی بحری جہاز تیار

امارات اور "اسرائیل”کے اشتراک بغیرکپتان جنگی بحری جہاز تیار

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات اور قابض اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی تعلقات کی جلو میں دونوں ممالک کی دفاعی کمپنیوں کی طرف سے تیار کردہ پہلا بغیر کپتان فوجی جہاز (بغیر کیپٹن) آج منظر عام پر آیا ہے۔ یہ جہازجدید سینسرز اور امیجنگ سسٹم سے لیس ہے اور اسے نگرانی، جاسوسی اور بارودی سرنگوں کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کی نقاب کشائی متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے ساحل پر میری ٹائم ڈیفنس ایگزیبیشن (NAVDEX) کے دوران کی گئی۔یہ جہاز اسرائیلی ایرو اسپیس انڈسٹریز اور اماراتی ایج گروپ کے درمیان تعاون کے فریم ورک میں تیار کیا گیا تھا۔ اسرائیلی کمپنی میں میری ٹائم پروگرام کی قیادت کرنے والے اورین گوٹر نے اے ایف پی کو بتایا کہ "ہم پہلی بار ایک مشترکہ پروجیکٹ پیش کر رہے ہیں جو ساحلوں کو محفوظ بنانے اور بارودی سرنگوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے دونوں کمپنیوں میں سے ہر ایک کی صلاحیتوں اور طاقتوں کو ظاہر کرتا ہے۔” گوٹر کے مطابق بحری جہاز "یہاں خطے میں موجود خطرات کے خلاف” لڑیں گے لیکن مقصد بیرون ملک تعینات کرنا بھی ہے۔ اسرائیلی کمپنی متحدہ عرب امارات کے ساتھ فضائی دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور اس کی سمندری صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں خلیجی ریاست کی مدد کرنا چاہتی ہے۔متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی قابض ریاست نے 2020 میں تعلقات قائم کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ جنوری 2022 میں اسرائیلی جدید ہتھیاروں کی کمپنی البیٹ سسٹمز نے اعلان کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں اس کی ذیلی کمپنی نے متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کو دفاعی نظام کی فراہمی کے لیے تقریباً 53 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔اسرائیلی اور اماراتی دفاعی کمپنیاں بھی اینٹی ڈرون سسٹم تیار کرنے کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں۔

 

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے