Breaking News
Home / پاکستان / اس وقت جیل بھرو تحریک کے تحت پی ٹی آئی کے 200 سے زائد کارکن جیلوں میں قید ہیں،فواد چودھری

اس وقت جیل بھرو تحریک کے تحت پی ٹی آئی کے 200 سے زائد کارکن جیلوں میں قید ہیں،فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت جیل بھرو تحریک کے تحت پی ٹی آئی کے 200 سے زائد کارکن جیلوں میں قید ہیں۔ سنیچر کو لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ’ان تمام لوگوں نے اور ہماری لیڈرشپ نے رہائی کی آفر مسترد کی ہے۔ اور انہوں نے پاکستان کے عوام کے سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق کے لیے ہتھکڑیوں کو چوما ہے۔‘فواد چوہدری نے دعوٰی کیا کہ اس (جیل بھرو تحریک) سے بڑی عدم تشدد کی مہم پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوئی اور یہ تحریک ملک گیر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ’جیل بھرو تحریک میں جو پارلیمنٹرینز ہیں جو لوگ ہیں، ہم نے ابھی تک ان کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ پارٹی ان کے پیچھے کھڑی ہے۔‘ ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور نہ ہی کسی اور نے کہا ہے کہ انہیں رہا کیا جائے۔ ’جو پیٹیشنز فائل ہوئی ہیں ان میں تین چیزیں ہیں، نمبر 1: انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ نمبر 2: بطور سیاسی کارکن انہیں ان کے حقوق دیے جائیں اور میڈیکل اور ملاقاتوں کی اجازت دی جائے۔ نمبر 3: جیل مینئول پر عمل کیا جائے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر سپریم کورٹ کے ججوں پر دباؤ کو بڑھایا گیا یا جاری رکھا گیا، اگر سپریم کورٹ کے ججز کو بلیک میل کیا گیا، اگر وکیلوں کے اندر اس طرح توڑ پھوڑ کر کے پیسے دے کر ان کو علیحدہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم ملک گیر تحریک کے لیے بھی تیار ہیں۔‘ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خود پولیس گاڑیوں پر چڑھے تھے اور اب عدالت پر بوجھ ڈالنے آ گئے ہیں۔ یہ ریمارکس پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور دیگر کی بازیابی سے متعلق درخواست پر جسٹس شہرام سرور چوہدری نے دیے تھے۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے