Breaking News
Home / کھیل / پنجاب میں میچز سے متعلق پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کا بڑا فیصلہ

پنجاب میں میچز سے متعلق پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کا بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز نے پنجاب میں میچز سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز نے سیکیورٹی اخراجات ادا نہ کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی نے نیوزی لینڈ سیریز کے لاہور میں شیڈول میچز بھی منتقل کرنے کی وارننگ دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں تمام حکومتیں سیکیورٹی اخراجات خود ادا کرتی آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر نگران حکومت پنجاب نے ادائیگی پر زور دیا تو تمام پی ایس ایل میچز کراچی منتقل کر دیں گے۔

 

 

Check Also

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ون ڈے ، ٹی 20اور ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ون ڈے ، ٹی 20اور ٹیسٹ پلیئرز کی نئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے