ترکیہ سے اٹلی جانے والے غیر قانونی مہاجرین کی کشتی سمندر میں چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گئی۔ مانچسٹر سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ترکیہ سے اٹلی جانے والی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے۔ مانچسٹر سے برطانوی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد غیر قانونی مہاجرین تھے اور ان کا تعلق پاکستان، افغانستان اور صومالیہ سے بتایا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ کشتی پر 120 سے زائد افراد سوار تھے۔ دریں اثنا برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ اطالوی کوسٹ گارڈز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
Check Also
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی واپسی کی تاریخ فائنل ہو گئی
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی واپسی کی تاریخ فائنل ہو گئی۔ ذرائع …