ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 15ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 242 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز نے چھکوں کی برسات کرتے ہوئے فخر زمان اور عبداللّٰہ شفیق کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی کیلئے رنز کا انبار لگا دیا۔ لاہور قلندرز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور کی تیسری گیند پر اوپنر مرزا بیگ وہاب ریاض کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، انہوں نے 7 گیندوں پر پانچ رنز بنائے، جس کے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے کیلئے عبداللّٰہ شفیق آئے اور انہوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 75 رنز بنائے وہ وہاب ریاض گیند پر اونچا شاٹ کھیلنے کے چکر میں کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ فخر زمان اور عبداللّٰہ شفیق میں 120 رنز کی شراکت ہوئی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ راشد خان کے آنے سے بولنگ مزید بہتر ہو گئی ہے، کوشش کریں گے کہ 160-170 رنز تک جائیں۔پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ لاہور میں پہلا میچ ہے کوشش کریں گے حریف کو کم اسکور پر روکیں، کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیلیں۔