Breaking News
Home / پاکستان / الیکشن کمیشن، قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی

الیکشن کمیشن، قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے ہیں، اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے تحت صوبہ خیبرپختونخوا کی قومی اسمبلی کی 24، اسلام آباد کی 3 اور بلوچستان کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں بھی ضمنی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ضمنی انتخابات 16 اور 19 مارچ کو شیڈول تھے۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے