Breaking News
Home / عالمی خبریں / اردوان کا نیٹو میں شمولیت کیلئے فن لینڈ کی حمایت کا اشارہ

اردوان کا نیٹو میں شمولیت کیلئے فن لینڈ کی حمایت کا اشارہ

انقرہ :ترک صدر رجب طیب اردوان نے اشارہ دیا ہے کہ ترکیہ جلد ہی فن لینڈ کی نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن ( نیٹو ) میں شمولیت کی درخواست کی توثیق کر سکتا ہے اور اسے سویڈن سے علیحدہ فوجی اتحاد میں شامل ہونے کی اجازت دے سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سال پہلے یوکرین پر روس کے حملے سے گھبرا کر فن لینڈ اور سویڈن نے کئی دہائیوں کی عدم ہم آہنگی کو ترک کر دیا اور اتحاد میں شامل ہونے کے لیے درخواست دی ، نیٹو کے 28 ارکان نے الحاق کی توثیق کی تاہم ترکیہ اور ہنگری نے ابھی تک حمایت نہیں کی ہے۔ صحافیوں کی جانب سے پوچھے جانے پر کہ کیا ترکیہ اس ہفتے فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینسٹو کے دورے کے بعد فن لینڈ کی رکنیت کی توثیق کر سکتا ہے اردوان نے جواب دیا انشاء اللہ، اگر یہ سب سے بہتر ہے۔ اردوان نے کہا کہ ہم اپنے حصے کا کام کریں گے اور ہم اپنا وعدہ پورا کریں گے، جمعہ کو صدر سے ملاقات کے دوران جو وعدہ ہم نے کیا ہے اسے پورا کریں گے۔ نینسٹو آج وزیر خارجہ پیکا ہاویسٹو کے ساتھ ترکیہ پہنچیں گے اور گزشتہ ماہ ترکیہ اور شام کے کچھ حصوں کو متاثر کرنے والے تباہ کن زلزلوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے جبکہ جمعہ کو ترک صدر سے ملاقات کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق فن لینڈ کے صدر نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ اردوان ترکیہ کی حمایت کی تصدیق کر دیں گے۔ ترک حکام کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ فن لینڈ کی نیٹو کی رکنیت کے لیے ضروری مرحلہ انتخابات کے انعقاد سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ ترک پارلیمانی اجلاس 14 مئی کو ہونے والے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات سے قبل اپریل کے وسط میں ختم ہونے والا ہے۔ خیال رہے کہ امریکا اور نیٹو کے دیگر ممالک امید کر رہے ہیں کہ 11 جولائی کو لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس میں دونوں نورڈک ممالک اتحاد کے رکن بن جائیں گے۔

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے