Breaking News
Home / عالمی خبریں / سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو سعودی عرب آنے کی دعوت دے دی

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو سعودی عرب آنے کی دعوت دے دی

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو سعودی عرب آنے کی دعوت دے دی۔ تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر کے نائب چیف آف اسٹاف برائے سیاسی امور محمد جمشیدی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ریاض مدعو کر لیا۔محمد جمشیدی نے کہا کہ سعودی فرمانروا نے ایرانی صدر کے نام خط میں ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی فرمانروا نے ایران سعودی مضبوط اقتصادی اور علاقائی تعاون پر بھی زور دیا ہے۔ محمد جمشیدی کے مطابق ایرانی صدر رئیسی نے سعودی فرمانروا کی دعوت کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ایران، سعودی عرب سے تعاون بڑھانے کےلیے تیار ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے ابھی ایسے کسی خط کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب نے 10 مارچ کو دو طرفہ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے