Breaking News
Home / پاکستان / صبر کی انتہا ہوگئی، گالی دیکر سیکورٹی نہیں ملے گی، اب پولیس کی طرف جو ہاتھ اٹھا توڑ دیا جائیگا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن

صبر کی انتہا ہوگئی، گالی دیکر سیکورٹی نہیں ملے گی، اب پولیس کی طرف جو ہاتھ اٹھا توڑ دیا جائیگا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن

لاہور(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حکومتی رٹ قائم کرنے کیلئے آئی جی کو فری ہینڈ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صبر کی انتہا ہوگئی، گالی دیکر سیکورٹی نہیں ملے گی، اب پولیس کی طرف جو ہاتھ اٹھا توڑ دیا جائیگا۔ ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا پولیس آگے جانا چاہتی تھی انہیں پتہ تھا کہ آگے اسلحہ بردار کھڑے ہیں۔دونوں بار میں نے پولیس کو کہا واپس آ جائیں۔ پولیس کو کہہ دیا رِٹ قائم کرنے کیلئے جو کرنا پڑے کریں۔ آئی جی پنجاب سے کہہ دیا ڈیڈ لائن دیدیں۔یہ نہیں ہو سکتا ہے پولیس مار کھاتی رہے اور ہم چپ رہیں۔ محسن نقوی نے کہا رات کو جاتے ہوئے پولیس اہلکار کو بے دردی سے مارا گیا ۔ ایلیٹ کی گاڑی کو رات ڈیڑھ بجے روکا، ہتھیار چھینے، گاڑی کو توڑا اور نہر میں پھینک دیا۔نہر کے اطراف میں جنگلے ہیں، گاڑی کو نہر میں پھینکنا آسان کام نہیں، یہ کام عام لوگ نہیں کرسکتے۔وہاں ایسے لوگ موجود ہیں جو دہشت گردی میں ملوث ہیں، انکی تصویریں بھی آ چکی ہیں۔ان کارروائیوں میں پنجاب کے باہر سے آنے والے لوگ ملوث ہیں۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ہم لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کو تیار ہیں لیکن اگلا بندہ تیار نہیں۔پولیس کیخلاف جو دہشت گردی ہوئی ہے اسکی تحقیق کیلئے جے آئی ٹی بنا رہے ہیں ، نوٹیفکیشن آج ہو جائے گا۔معمولی زخمی پولیس والوں کو ایک لاکھ اور زیادہ زخمی پولیس والوں کو پانچ لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی جائیگی، میں نے آئی جی کو کہا ہے کہ ان سے بات کریں۔ اب جو قانون توڑے گا اس کیساتھ کوئی رعایت نہیں دی جائیگی۔ میں پولیس کے ساتھ کھڑا ہوں۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے