Breaking News
Home / پاکستان / پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے الیکشن ملتوی کردیے گئے

پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے الیکشن ملتوی کردیے گئے

پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے الیکشن ملتوی کردیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا با ضابطہ حکم نام جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات مقررہ وقت پر کروانےکیلئے پابند کرنے کی درخواست نا قابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نےشہری منیر احمد کی درخواست پر فیصلہ دیا تھا۔ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ بظاہر لگ رہا ہے کہ الیکشن نہیں ہوں گے، اس لیے الیکشن کمیشن کو انتخابات کروانے کا پابند کیا جائے۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے