مظفرآباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردارتنویرالیاس خان اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹرخالد خورشید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں کو نہیں بھولے، وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزادہوگا اور ہم سب مقبوضہ کشمیر جائیں گے اور اپنے لوگوں کو گلے لگائیں گے۔ گلگت مظفرآباد بس سروس کا آغاز دونوں خطوں کے عوام کے تاریخی روابط کی بحالی اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کی جانب پہلا قدم ہے۔ آج کے دن کی مناسبت سے ایل او سی کے اس پار بڑا پیغام گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت مظفرآباد بس سروس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویرالیاس خان نے کہاکہ 23 مارچ 1940 کو جب قرارداد پاکستان منظور ہوئی تو ریاست جموں وکشمیر کی اکثریت مسلمان تھی اور پاکستان کی آزادی سے پہلے کشمیریوں نے الحاق پاکستان کی قرارداد منظورکی تھی۔انہوں نے کہاکہ کشمیر ی کسی بھی پاکستانی سے بڑے پاکستانی ہیں۔ ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ تمام مسلمانوں کو کشمیریوں جیسا ایمان نصیب ہو۔دونوں حکومتوں کا یہ فیصلہ ہے کہ آنے والے وقت میں ہر وہ شعبہ دیکھنا ہے جس سے آگے بڑھنے میں مدد ملے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید نے کہا کہ یہ بس سروس بہت پہلے شروع کی جانی چاہیے تھی۔ یہ فاصلوں کو سمیٹنے کی ایک کوشش ہے۔ شونٹر ٹنل کے مکمل ہو جانے کے بعد لوگوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔موجودہ وقت میں کوئی پرائیویٹ ٹرانسپورٹ ایسی نہیں ہے جو آزادکشمیر سے ڈائریکٹر گلگت جاتی ہو۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لیے پیغام ہے کہ آپ کے غم اور قربانیوں کو ہم نہیں بھولے اور وہ دن دور نہیں جب ہم بھی مقبوضہ کشمیرجائیں گے اور اپنے لوگوں کو گلے لگائیں گے۔
Home / کشمیر / مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں کو نہیں بھولے، وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزادہوگا، سردارتنویرالیاس خان
Check Also
ڈیلاس پیس اینڈ جسٹس سینٹر کا کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ
ڈیلاس پیس اینڈ جسٹس سینٹر نے کشمیری رہنما یاسین ملک کی فوری رہائی پر زور …