Breaking News
Home / پاکستان / گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کیلئے 8 اکتوبر کی تاریخ تجویز کر دی

گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کیلئے 8 اکتوبر کی تاریخ تجویز کر دی

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں الیکشن کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ تجویز کر دی۔ اس ضمن میں گورنر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں انتخابات ملتوی کر چکا ہے۔ خط کے متن کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی ایک تازہ لہر آئی ہوئی ہے، صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی کئی واقعات ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے بعض واقعات میں سیکیورٹی فورسز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جن میں ایک بریگیڈئیر اور 7 جوان شہید ہو چکے ہیں۔پنجاب کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی 8 اکتوبر کو انتخابات کرائے جائیں۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے