Breaking News
Home / عالمی خبریں / رمضان کے دوران صرف ایک بار عمرہ کی اجازت ہوگی، وزارت حج و عمرہ

رمضان کے دوران صرف ایک بار عمرہ کی اجازت ہوگی، وزارت حج و عمرہ

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ کے خواہشمندوں کو ماہ رمضان المبارک کے دوران صرف ایک بار ہی عمرے کی ادائیگی کی اجازت ہوگی اور اس کی دوبارہ اجازت نہیں ملے گی۔ اس اقدام کا مقصد ماہ مقدس کے دوران عمرے کے خواہشمند تمام زائرین عمرہ کو ایک موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ آرام اور سکون سے عمرہ کی ادائیگی کرسکیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین عمرہ پر زور دیا کہ وہ اس مقصد کےلیے پرمٹ نسک ایپ سے حاصل کریں تاکہ انہیں بروقت سہولت حاصل ہوسکے۔ سعودی میڈیا کے مطابق عمرہ کی تاریخ میں تبدیلی نہیں ہوسکے گی لیکن وہ اپنا اپائنٹمنٹ مقررہ وقت سے قبل نسک ایپ کے ذریعے ڈیلیٹ کرسکتے ہیں اور نیا پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس کی تصدیق کی کہ اپائنمنٹس وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ ہوتی رہیں گی اور اگر زائرین ریزرویشن کی تاریخ نہ پاسکے تو وہ اس کے بعد آئندہ کا کوئی اور وقت تلاش کرسکیں گے۔

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے