حکومت نے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا اختیار واپس لے لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ ازخود نوٹس کا فیصلہ چیف جسٹس اور 2سینئرترین ججز کریں گے جب کہ کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل 30دن میں دائر ہوسکے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ اپیل دوہفتوں میں فکس کی جائے گی۔