Breaking News
Home / عالمی خبریں / سابق امریکی صدر ٹرمپ کا بڑا دعویٰ،روس، یوکرین جنگ 24 گھنٹے میں ختم کروا سکتا ہوں

سابق امریکی صدر ٹرمپ کا بڑا دعویٰ،روس، یوکرین جنگ 24 گھنٹے میں ختم کروا سکتا ہوں

واشنگٹن: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ روس اور یوکرین تنازعہ کو ’24 گھنٹوں کے اندر’ ختم کر سکتے ہیں۔میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ ختم کرنے کا طریقہ بیان نہیں کیا تاہم انہوں نے کہا کہ وہ امن مذاکرات کی صدارت کرتے ہوئے ایسا کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر 2024 کے صدارتی انتخابات کے اختتام تک جنگ ختم نہیں ہوتی ہے اور اگر وہ دوبارہ وائٹ ہاؤس کے لیے منتخب ہو جاتے ہیں، تو وہ ایک دن کے اندر امن سمجھوتہ کر لیں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، یوکرین کے زیلینسکی اور ان کے خود کے درمیان بات چیت آسان ہوگی۔

 

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے