اسلام آباد: حکومت نے سپریم کورٹ میں انتخابات سے متعلق چلنے والے کیس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ہم نیوز کے پروگرام “پاکستان ٹونائٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انتخابات سے متعلق کیس کی عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ بینچ میں موجود تینوں ججز ہمارے لیے قابل احترام ہیں اور ہماری عدالتوں سے کوئی محاذ آرائی نہیں ہے تاہم 7 ججز میں سے 4 کے الگ ہوجانے سے کیس خارج ہوچکا ہے۔رانا ثنا اللہ نے الیکشن کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین یہ بھی کہتا ہے کہ الیکشن نگران حکومت کی زیرنگرانی ہونے چاہیئیں اور اگر ابھی 2 صوبوں میں حکومتیں بنتی ہیں تو پھر قومی اسمبلی کے انتخابات شفاف کیسے ہوں گے۔