Breaking News
Home / پاکستان / پی ٹی آئی کا عدلیہ اور آئین کی بالادستی کیلیے ہم خیال سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا عدلیہ اور آئین کی بالادستی کیلیے ہم خیال سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ

لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے آئین کی بالادستی اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے پارٹی رہنماوں کو سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لاہور زمان پارک میں اہم ملاقات کی۔ عمران خان نے رول آف لا اور آئین کی بالادستی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں و سول سوسائٹی سے رابطے کا ٹاسک دے دیا۔ عمران خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عدلیہ پر حملہ کیا جارہا ہے جسے روکنے کے لیے پوری قوم کو اکٹھا کرنا ہے، جو سیاسی جماعتیں آئین کی بالادستی کے لیے کھڑا ہونا چاہتی ہیں ان سب سے رابطہ کیا جائے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کل ہمیں ذمہ داری ملی ہے جس کے بعد اب انشاء اللہ سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا، سندھ کی سیاسی، مذہبی، قوم پرست جماعتوں اور سول سوسائٹی سے بھی رابطہ کیا جائے گا، آئین کی بالادستی اور رول آف لا کے لیے پوری قوم کو اکٹھا ہونا ہوگا۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے