Breaking News
Home / پاکستان / امریکی خاندان میں 137 سال بعد بیٹی کی پیدائش،1885 کے بعد اپنے والد کے خاندان میں پیدا ہونے والی پہلی بچی

امریکی خاندان میں 137 سال بعد بیٹی کی پیدائش،1885 کے بعد اپنے والد کے خاندان میں پیدا ہونے والی پہلی بچی

امریکا کے ایک شادی شدہ جوڑے کے یہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے، اس خاندان میں 130 سال سے زائد عرصے بعد یہ خوشی آئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق شادی شدہ جوڑے نے 2 ہفتے قبل آڈری نامی بچی کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہا، یہ بچی 1885 کے بعد اپنے والد کے خاندان میں پیدا ہونے والی پہلی بچی ہے۔ بچی کے والد اینڈریو کلارک نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے بہت بڑا سرپرائز تھا۔ بچی کی والدہ کیرولین کلارک نےکہا کہ ان کے شوہر نے ابتدا میں شادی سے پہلے بتایا تھا کہ ان کے یہاں کافی وقت سے لڑکی کی پیدائش نہیں ہوئی ہے تو مجھے یقین نہیں آیا۔ کیرولین کلارک نےکہا کہ میں نے اپنے خاوند کے ماں باپ سے بھی اس حوالے سے پوچھا تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان میں براہ راست کوئی بچی پیدا نہیں ہوئی، اینڈریو کلارک کے انکلز اور کزنز کے گھر بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچی صحت مند ہے اور اس کی پیدائش پر ہمارا خاندان بہت خوش ہے۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے