Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان کی وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس تعطیل کے روز یعنی اتوار کو طلب کیا گیا جو وزیراعظم کی زیرِصدارت جاری ہے

پاکستان کی وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس تعطیل کے روز یعنی اتوار کو طلب کیا گیا جو وزیراعظم کی زیرِصدارت جاری ہے

پاکستان کی وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس تعطیل کے روز یعنی اتوار کو طلب کیا گیا جو وزیراعظم کی زیرِصدارت جاری ہے۔ اجلاس میں میں پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا جائے گا۔ فنڈز جاری کرنے کے لیے سپریم کورٹ نے احکامات جاری کیے ہیں اور 10 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ کابینہ کے اجلاس کی صدارت لاہور سے وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ وزیر اطلاعات کے مطابق یہ موجودہ صورتحال میں ایک اہم اجلاس ہے تاہم اس کا ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا لیکن اجلاس میں ’اہم فیصلے‘ متوقع ہیں۔ کابینہ کے بیشتر ارکان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ وفاقی حکومت میں شامل دوسری بڑی جماعت پیپلز پارٹی نے خود کو مسلم لیگ ن کے اس مطالبے سے الگ کیا ہے جس میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

 

تاہم دیگر اتحادی جماعتوں میں سے جمعیت علمائے اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی ن لیگ کے ساتھ کھڑی دکھائی دیتی ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر پنجاب میں انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز کے اجرا کے حوالے سے کابینہ میں مشاورت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ کے عدالتی نوٹ اور صدر عارف علوی کی جانب سے عدالتی اصلاحات کے بِل کا واپس کیا جانا بھی زیرِ بحث آئے گا۔

 

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، اُن کی جماعت مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز عدالتی فیصلے پر سخت تنقید کر چکے ہیں اور بظاہر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق آگے بڑھنے میں پس وپیش دکھا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے بھی اس بات کا کوئی اشارہ نہیں دیا تھا کہ حکومت پنجاب انتخابات کے لیے ای سی پی کو فنڈز جاری کرے گی۔ سنیچر کو ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے صرف اتنا کہا تھا کہ ’سپریم کورٹ کا وفاقی حکومت کو 10 اپریل تک پنجاب میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے دینے کا حکم ہے، بلاشبہ اس حوالے سے وزارت خزانہ اور کابینہ کی اہم ذمہ داری ہے اور میں اس کا حصہ ہوں۔‘

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے