پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے کہا ہے کہ یہ وقت اور کلچر کی بات ہے کہ اس وقت فاسٹ بولر کی صرف پیس دیکھی جارہی ہے میری اِسکل پیس نہیں بلکہ سوئنگ ہے۔ کراچی میں پاکستان شاہینز ٹیم کے کیمپ میں جیو سے گفتگو کرتے ہوئے میر حمزہ نے کہا کہ میں صرف اپنی پیس پر توجہ دے کر سوئنگ کے ہنر کو کھونا نہیں چاہتا، احسان اللّٰہ اور حارث روف کی اِسکل پیس ہے، میرا تیز رفتار بولرز سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ میر حمزہ نے کہا کہ پاکستان کے پاس اس وقت بے شمار فاسٹ بولرز ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے، اب ہر فاسٹ بولر کو زیادہ محنت کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس پر بھی خاص توجہ دینا ہوگی، فاسٹ بولرز کے درمیان مقابلے کی فضا قائم ہو جانے سے پاکستان کو ہی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر فاسٹ بولر کی اپنی اِسکل ہوتی ہے، میری اِسکل سوئنگ اور سیم ہے، مجھے سوئنگ پر مکمل عبور ہے، احسان اللّٰہ اور حارث رؤف کے پاس پیس ہے جس کی وجہ سے ان کا ان سے کوئی موازنہ نہیں۔ میر حمزہ نے کہا کہ پیس کے ساتھ ساتھ سوئنگ بھی ہو تو وہ بولر زیادہ کارآمد ہوتا ہے، اپنی پیس پر زیادہ فوکس نہیں کرتا کیونکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ پیس کے لیے میں سوئنگ کا ہنر بھی بھول جاؤں۔
Home / کھیل / اس وقت فاسٹ بولر کی صرف پیس دیکھی جارہی ہے میری اِسکل پیس نہیں بلکہ سوئنگ ہے، امیر حمزہ
Check Also
پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل راولپنڈی میں کھیلا جائے …