سمرقند: افغانستان کے بارے میں ایران، پاکستان، روس اور چین کے وزرائے خارجہ کا چار فریقی اجلاس ازبکستان کے شہر سمرقند میں شروع ہو گیا۔افغانستان کے بارے میں ایران، پاکستان، روس اور چین کے وزرائے خارجہ کا چار فریقی اجلاس ‘حسین امیر عبداللہیان۔ سرگئی لاوروف، چین کانگ اور حنا ربانی کی موجودگی میں ازبکستان کے شہر سمرقند میں آغاز کیا گیا۔ پہلی چارفریقی نشست شنگہائی کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 16 ستمجر 2021 ازبکستان کے شہر دوشنبہ میں منعقد ہوئی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ رات سمرقند کا دورہ کیا۔ ایران کے وزیر خارجہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے چوتھے اجلاس میں شریک ممالک کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔