Breaking News
Home / کھیل / پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے راولپنڈی پولیس کا سیکیورٹی پلان جاری

پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے راولپنڈی پولیس کا سیکیورٹی پلان جاری

پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کیلئے راولپنڈی پولیس کا سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آرپی او راولپنڈی رینج سیدخرم علی سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ میچز کیلئے 5500 سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ٹریفک انتظامات کیلئے 370 سے زائد ٹریفک افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔ کرکٹ ٹیموں کےروٹ پرسی سی ٹی وی کیمروں کےذریعےمانیٹرنگ کی جائے گی۔ روٹ اور اسٹیڈیم کے اطراف چھتوں پر ماہرنشانہ باز کمانڈوز کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ کرکٹ اسٹیڈیم، گرد و نواح میں ایلیٹ کمانڈوز، ڈولفن، ضلعی پولیس کی ٹیمیں گشت کریں گی۔ شائقین کرکٹ مخصوص راستے سے مکمل چیکنگ کے بعد اسٹیڈیم داخل ہوسکیں گے۔ راولپنڈی میچز کے لیے انتظامیہ نے اسلام آباد کے اسپتالوں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے پمز اور پولی کلینک کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ پمز اور پولی کلینک سے 2، 2 ایمبولینس بھی مانگی گئی ہیں۔ میٹروبس سروس کو بھی ٹیم کے اسٹیڈیم آتےجاتے وقت بند کیا جائے گا۔

 

Check Also

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل راولپنڈی میں کھیلا جائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے