Breaking News
Home / عالمی خبریں / بھارت: مندر میں 35 سال سے کام کرنے والے 2 مسلمان ملازمین کو نکالنے کے احکامات جاری

بھارت: مندر میں 35 سال سے کام کرنے والے 2 مسلمان ملازمین کو نکالنے کے احکامات جاری

بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے ایک مندر میں 1988 سے کام کرنے والے 2 مسلمانوں کو اب وہاں سے نکال دیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی حکومت نے احکامات جاری کیے ہیں کہ اب سے مسلمان ملازمین مندر کی منیجمنٹ کمیٹی میں کام نہیں کرسکتے۔ رپورٹس کے مطابق مندر کی کمیٹی کو احکامات پر عمل کر کے رپورٹ جمع کرانے کا بھی کہا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان احکامات پر عمل کے بعد مندر میں 1988 سے کام کرنے والے 2 مسلمان ملازمین کی نوکری ختم ہو جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق ریاست کا قانون کہتا ہے کہ کسی بھی شخص کو مذہب کی بنیاد پر نوکر ی سے نہیں نکالا جاسکتا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمان ملازمین کو نوکری سے نکالنے کے احکامات انتہاپسند جماعتوں کے دباؤ میں آکر جاری کیے گئے ہیں۔

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے