Breaking News
Home / عالمی خبریں / ایرانی سپریم لیڈر کے سابق نمائندے اور معروف عالم دین کو قتل کردیا گیا

ایرانی سپریم لیڈر کے سابق نمائندے اور معروف عالم دین کو قتل کردیا گیا

تہران : ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے اور معروف عالم دین آیت اللہ عباس علی سلیمانی کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے اور ایک طاقت ورعالم آیت اللہ عباس علی سلیمانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ 75 سال کے آیت اللہ عباس علی سلیمانی کو شمالی صوبے مازندران کے شہر بابولسر میں مسلح شخص نے گولیاں مار کر قتل کیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے قاتل کو گرفتار کرلیا تاحال قتل کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، گرفتار ملزم کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔ مقامی گورنر کا کہنا ہے کہ حملہ آور ایک مقامی شخص تھا اور ان متعدد سکیورٹی گارڈز میں شامل تھا جن کو ایک نجی کمپنی نے بینک کی حفاظت پر تعینات کیا ہوا تھا۔ آیت اللہ عباس علی سلیمانی صوبہ اصفہان اور جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان میں زاہدان میں نماز جمعہ کی امامت بھی کرتے رہے ہیں، وہ ملک کے سپریم لیڈر کا انتخاب کرنے والی کونسل کے بھی رکن تھے اور خامنہ ای کے نہایت قریب سمجھے جاتے تھے۔

Check Also

غزہ جنگ: پیرس میں تصادم کے بعد طلبہ کا احتجاج ختم، نیویارک میں جاری

فرانس اور امریکہ میں غزہ جنگ کے خلاف معروف یونیورسٹیوں کے طلبہ کے احتجاج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے