Breaking News
Home / پاکستان / اپنے اداروں اور ایجنسیوں کی تضحیک یا دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی

اپنے اداروں اور ایجنسیوں کی تضحیک یا دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم پنجاب میں کسی کو بھی اپنے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تضحیک کرنے یا انہیں دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اپنے اہم ٹوئٹ میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ذمہ دار پاکستانی شہریوں کی حیثیت سے ایسے عناصر کی شدید مذمت کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عناصر دراصل پاکستان کے دشمنوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور شرپسندوں کو قانون کے مطابق جوابدہ ہونا پڑے گا۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے