Breaking News
Home / پاکستان / فوجی افسران کیخلاف بیانات:عمران خان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے، وزیر داخلہ

فوجی افسران کیخلاف بیانات:عمران خان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہےعمران خان انتہائی مکاراورجھوٹاانسان ہے، اورڈھٹائی کےساتھ جھوٹ بولتاہے،عمران خان کےپاس اپنےالزامات کاکوئی ثبوت نہیں، اس کیخلاف ڈیفنس پاکستان رول،آرمی ایکٹ کےتحت الزامات پرکارروائی ہوسکتی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےکہا کہپارلیمان کایہ حال ہےکہ اس کابنایاہواقانون معطل کردیاجاتاہے،قانون سازی اور آئین میں ترمیم کرناپارلیمنٹ کااختیارہے، اب کوئی وزیراعظم اس طرح سےنااہل ہوکرگھرنہیں جائےگا،نااہلی پروزیراعظم اورکابینہ کی سرنگوں والی صورتحال نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کل کی بات صحیح ثابت ہونےپرآج شک وشبہ ہوگا،اسےدورکیاجانا چاہیے،سابق چیف جسٹس سیاسی جماعت کاایجنٹ ہوتولوگوں کی سوچ کیاہوگی؟کیاسوموٹوکی مخالفت کرنےوالےسپریم کورٹ کےجج نہیں ہیں؟وہی3لوگوں کابینچ ہےاوروہی فیصلےکرتاچلاجارہاہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ آئین صرف پنجاب کی حدتک کیوں ہے؟50 فیصد آبادی والے صوبہ میں پہلےالیکشن سےحق تلفی ہوگی،تکبر،دھونس، دھمکی سےضدکامعاملہ بن جاتاہے،25مئی کوالیکشن کی دھمکی نہ دیتاتوالیکشن ہوچکےہوتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرآباد میں عمران خان پرقاتلانہ حملے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کوئی ایسی بات سامنےنہیں آئی کہ حملہ آورکےساتھ کوئی اورملوث تھا،فائرنگ کرنےوالےشخص کوپکڑنےوالاان کااپناکارکن تھا،اوراسےخودمعلوم ہےیہ جھوٹ بول رہاہےلیکن سیاسی فائدہ اٹھاناچاہتاہے،پولیس کےپاس بلاوجہ کی ایف آئی آردرج نہ کرنےکااختیارہے۔ راناثنااللہ نے کہا کہ حکومت پراعتبارنہیں توچیف جسٹس سےقتل کی انکوائری پررضامندہوجاؤ،انہوں نےالزامات سےانکارنہیں کیا،پھرتشددکا پروپیگنڈاکرتےہیں، شہبازگل کی باتیں بھی اس دائرےمیں لائی جاسکتی تھیں۔

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے