Breaking News
Home / عالمی خبریں / سعودی نائب وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے، اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے

سعودی نائب وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے، اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے

سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان اور دیگر حکام نے نور خان ایئربیس پر سعودی نائب وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔حکام وزارت داخلہ کے مطابق ’سعودی نائب وزیر داخلہ دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روڈ ٹو مکہ منصوبے میں توسیع کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔‘ ’اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، باہمی تعاون، منشیات سمگلنگ کی روک تھام اور پاکستانی کارکنوں کی فلاح و بہبود کے معاملات زیر غور آئیں گے۔‘ حکام کے مطابق ’سعودی نائب وزیر داخلہ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیر انسداد منشیات سمیت ایف آئی اے اور دیگر اہم اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔‘ خیال رہے کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے ذریعے عازمین کا کسٹم اور امیگریشن پاکستان میں ہی کیا جاتا ہے۔ پروجیکٹ کے تحت حجاج کو سعودی ایئرپورٹس پر کسٹم اور امیگریشن سے استثنیٰ ہوگا اور عازمین مختصر وقت میں سعودی ایئر پورٹس سے رہائش گاہوں کی طرف روانہ ہوں گے۔ اس منصوبے میں توسیع کے تحت اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں سے روانہ ہونے والے حجاج کو بھی یہ سہولت حاصل ہو جائے گی۔

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے