Breaking News
Home / پاکستان / تخریبی کارروائیوں اور بلووں میں پی ٹی آئی کے کارکن ملوث نہیں تھے: تحریک انصاف

تخریبی کارروائیوں اور بلووں میں پی ٹی آئی کے کارکن ملوث نہیں تھے: تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ یہ جماعت، اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے کو اہمیت کا حامل سمجھتی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ پیر کو پاکستان میں کور کمانڈروں کی کانفرنس میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہنگاموں کے دوران فوجی مراکز پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نو مئی کو عدالتی احاطے سے عمران کے خان کو اغوا کرنے پر احتجاج، فطری نتیجہ تھا ، لیکن شواہد موجود ہیں کہ مظاہرین کی صفوں میں مسلح انتشار پسند داخل ہوگئے جنہوں نے پر امن شہریوں پر گولیاں برسائیں اور بلوا کیا ۔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ان مسلح شر پسندوں نے منصوبے کے ساتھ سیاسی قوت اور افواج پاکستان کو ایک دوسرے کے مد مقابل لانے کی کوشش کی ہے۔ پی ٹی آئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فتنہ و انتشار کے اس واقعے میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لئے تحقیقات ناگزیر ہیں اور عمران خان نے سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل با اختیار تحقیقاتی کمیشن بنانے کی تجویز دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی گرفتاری کے بعد ہونے والے پر تشدد واقعات ، حساس اداروں پر حملوں اور سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں ایجنسیوں کو ملوث بتایا تھا۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے