Breaking News
Home / پاکستان / خاتون جج دھمکی کیس: نوٹس پر نظرِ ثانی اپیل ، عمران خان کے وکیل پیش نہ ہوئے

خاتون جج دھمکی کیس: نوٹس پر نظرِ ثانی اپیل ، عمران خان کے وکیل پیش نہ ہوئے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس میں جاری نوٹس پر نظرِ ثانی اپیل کی سماعت میں عمران خان کے وکیل پیش نہ ہو سکے۔ عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ علالت کے باعث ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا کیعدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ نعیم پنجوتھہ کے جونیئر وکیل کی جانب سے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت بغیر کارروائی کے 23 مئی تک ملتوی کر دی۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے