واشنگٹن:امریکی حکام نے یو اے ای کے حاکم محمد بن زین آل نھیان کو انتباہ دیا ہے کہ روس اور چین کے ساتھ انکے قریبی فوجی اور انٹیلی جنس تعلقات سے امریکہ کے ساتھ انکے تعلقات خطرے میں پڑ سکتےہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کے اعلیٰ اہلکار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ماسکو اور بیجنگ کے ساتھ روابط بڑھائے ہیں جس سے اس کے امریکہ کے ساتھ تعلقات پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے محمد بن زید آل نھیان کو خبردار کیا ہے کہ ان کے روس اور چین کے ساتھ قریبی فوجی اور انٹیلی جنس روابط سے امریکہ کے ساتھ انکے تعلقات خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یو اے ای کے حاکم امریکہ کے دورے پر جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکہ اور یو اے ای آنے والے دنوں میں دفاع کے علاوہ کلین انرجی کے میدان میں ایک سو بلین ڈالر کے منصوبوں پر دستخط کرنے والے ہیں۔ مڈل ایست نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے امریکہ کے ساتھ روابط ماسکو اور چین کے ساتھ روابط کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہیں بلکہ یہ روابط امریکی کے لئے مددگار ہیں۔